”جیوندے وسدے لوگ“مشیر وزیر اعظم خورشید عالم کی شرکت

  ”جیوندے وسدے لوگ“مشیر وزیر اعظم خورشید عالم کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام”جیوندے وسدے لوگ“ میں مشیر وزیراعظم پاکستان برائے کرونا ریلیف فنڈ خورشید عالم کی بذریعہ فون لائن شرکت،سامعین کو ریلیف فنڈ کے حوالے سے آ گاہ کرتے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس فنڈ کے امین ہیں اور اب تک اس فنڈ میں 3ارب سے زائد روپیہ جمع ہوچکا ہے پروگرام کے میزبان آ شر ندیم اور مدثر قدیر تھے جبکہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے اپنی گفتگو میں ادارے کی لیب کی میں روزانہ تین شفٹوں میں ہونے والے 200کرونا ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھانے کا عندیہ دیا۔
پروگرام میں شمولیت کرتے ہوئے ایس ایس پی آ پریشنز لاہور فیصل شہزاد نے کرونا وباء اور رمضان المبارک میں پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات پر مفصل گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر ڈیوٹیوں پر موجود ہیں جبکہ اپنی گفتگو کے دوران سماجی و سیاسی شخصیت عبدالعزیز عابد نے عوام سے اس مصیبت کی گھڑی میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں اور غریبوں کی مدد کی درخواست کرتے ہوئے اپنا کردار نبھانے کی درخواست کی، پروگرام کے اختتامی مراحل میں ترجمان لیبر ونگ پاکستان تحریک انصاف نصیب تبسم،تجزیہ کار رضوان رفیق باجواہ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر عمران مرتضے نے بھی اپنی گفتگو میں حکومتی اقدامات بارے اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر احساس پروگرام کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے زریعے اب تک کئی خاندان مستفید ہوچکے ہیں اور یہ پروگرام خالصتا عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت چلایا جارہا ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس وباء کے اثر سے ہمیں محفوظ رکھے، پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر،نگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلیٰ نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -