ہمایوں سعید کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہوں،زارا نور عباس

  ہمایوں سعید کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہوں،زارا نور عباس

  

لاہور(فلم رپورٹر)زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ کسی پراجیکٹ پر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہاکہ انہیں سب سے زیادہ شوق ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کا ہے،اوروہ یہ بات ’میرے پاس تم ہو‘ کی وجہ سے نہیں کہہ رہیں بلکہ بہت پہلے سے ان کی خواہش تھی کہ کبھی انہیں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کا موقع ملے۔ انہوں نے علی ظفر اور فواد خان کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی پرموشن میں مصروف تھیں۔

لیکن انہیں مہیش واسوانی نے کہا کہ ڈائریکٹر سیفی حسن کے ساتھ ایک ڈرامہ ہے جس میں کام کرنا ہے انہوں نے کہا مہیش کی پیشکش پر میں نے پروڈیوسر شہریار منور سے کہا کہ مجھے چار دن کی اجازت دیں میں ڈرامہ کراکے آتی ہوں جس پر فلم پروڈیوسر نے کہا جلدی جاؤاور جلدی آؤ۔زارا نے کہا کہ شروع شروع میں میں نے سوچا کہ چار لڑکوں کا ڈرامہ ہے میں نے کیوں اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے،اور کیوں یہ ڈرامہ کیا لیکن بعد میں جب لوگوں نے شاندار فیڈ بیک دیا تو بہت زیادہ خوشی ہوئی،انہوں نے اس محبت پر اپنے پرستاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

کلچر -