آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ آ ج شروع ہوگی

آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ آ ج شروع ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ (آج) پیر سے شروع ہو گی۔ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، چمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے جن میں بوائز سنگلز اور گرلز سنگلز شامل ہیں، چمپئن شپ 20 مئی تک جاری رہے گی اور 22 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -