سلمان اکبر کا سابق کپتان حسن سردار کیساتھ ڈریم پہئر بنانے کی خواہش کا اظہار

  سلمان اکبر کا سابق کپتان حسن سردار کیساتھ ڈریم پہئر بنانے کی خواہش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)2010 میں چین میں کھیلی گئی ایشین گیمز کی فاتح ٹیم کے ہیرو اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان گول کیپر سلمان اکبر نے ماضی کے عظیم ہاکی کھلاڑی حسن سردار کو اپنی پسندیدہ جوڑی میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ نے کہاکہ وہ 1980 کی دہائی کے عظیم سنٹر فارورڈ حسن سردار کے ساتھ ہاکی کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔38 سالہ سلمان اکبر نے کہا کہ بلاشبہ ان کی یہ خواہش خیالی ہے مگر یہ مداحوں کو قومی کھیل کی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کی تاریخ میں تیز ترین گول اسکور کرنے والے ماضی کے عظیم سنٹر فارورڈ ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور وہ ان کے ساتھ میدان میں اترنے کی خواہش رکھتے ہیں۔سلمان اکبر نے کہا کہ وہ سابق کپتان کی میدان میں جارحانہ مزاجی سے بہت متاثر تھے، اپنے کیرئیر کے دوران میدان میں سب سے نمایاں رہنے والے کھلاڑی حسن سردار کی آف دی فیلڈ شخصیت سے بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔1980 کی دہائی میں قومی ہاکی ٹیم میں جگہ بنانے والے حسن سردار نے اپنا پہلا ورلڈکپ 1982 میں کھیلا جہاں سنٹر فارورڈ نے پاکستان کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔ان کی ایشین گیمز میں غیر معمولی کارکردگی آج بھی سب کو یاد ہے، 1984 اولمپکس کی کامیابی میں بھی حسن سردار کا کردار کلیدی رہا، ان جیسے اسٹائل سے گیند پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر بڑھنا ایک سحر میں مبتلا کر دیتا تھا۔حسن سردار پاکستان ہاکی ٹیم منجمنٹ میں شامل رہنے کے علاوہ چیف سلیکٹر کی زمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔