ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے وسیم اکرم اوربابراعظم کے آن لائن سیشنز کا اہتمام

  ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے وسیم اکرم اوربابراعظم کے آن لائن سیشنز کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے لیجنڈری وسیم اکرم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم بابراعظم کے آن لائن سیشنز کا اہتمام کیا ہے۔ ان سیشنز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کواعلیٰ پائے کے کرکٹرز سے کھیل کے گْر سیکھانا اورکوویڈ 19 لاک ڈاؤن کے د وران ان کی توجہ کھیل پر برقراررکھنے میں مدد دینا ہے۔35 خواتین کرکٹرز پر مشتمل ان سیشنز کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں قومی خواتین کرکٹرز کومختلف حالات میں جامع حکمت عملی اپنانے سے متعلق علم فراہم کیا جائے گا۔آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن اور پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر وسیم اکرم، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو اپنے 18 سالہ طویل بین الاقوامی کرکٹ کیرئیرسے حاصل ہونے والے تجربات سیآگاہ کریں گے۔ یہ سیشن پیر کے روز منعقد ہوگا۔ وسیم اکرم گذشتہ ہفتے مینز کرکٹرزکے ساتھ بھی ایسے ہی ایک سیشن میں شرکت کرچکے ہیں۔اس دوران ٹی ٹونٹی عالمی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور طویل طرز کی کرکٹ میں دنیا کے پانچویں بہترین بلے باز، بابراعظم بھی خواتین کرکٹرز کو مختلف کنڈیشنز اور حالات میں بلے بازی سے متعلق گْر سیکھائیں گے۔