وینز ویلا کی خفیہ مدد کا امریکی الزام بے بنیاد ہے: ایران

وینز ویلا کی خفیہ مدد کا امریکی الزام بے بنیاد ہے: ایران

  

تہران(اے پی پی) ایران نے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کو خفیہ امداد فراہم کرنے کے حوالے سے امریکی الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ بے بنیاد الزام وینزویلا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے لگایا گیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس الزام کا مقصد ملکی ریفائنریز کھولنے کے کراکاس حکومت کے منصوبے کے حوصلہ شکنی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ ایران کی مہان ایئر کے کئی ہوائی جہازوں نے کراکاس حکومت کو امداد فراہم کی ہے۔ ان کا الزام تھا کہ تہران حکومت گیس کی قلت سے نمٹنے میں وینزویلا کی مدد کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -