پاکستان جانے کے خواہشمند60 ہزار لوگوں کی رجسٹریشن مکمل،قونصل جنرل دبئی

پاکستان جانے کے خواہشمند60 ہزار لوگوں کی رجسٹریشن مکمل،قونصل جنرل دبئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (این این آئی)پاکستان کے دبئی میں قونصل جنرل احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پاکستان جانے کے لیے اسوقت 60 ہزار لوگوں کی رجسٹریشن ہے۔ اتوار کو اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس پاکستان جانے کے لیے اسوقت 60 ہزار لوگوں کی رجسٹریشن ہے۔دبئی میں پاکستانی قونصل جنرلن ے کہاکہ اس میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو وزٹ ویزاء پر آئے ہیں جن کو اجرتی یا بلا اجرت تعطیلات پر بھیجا گیا ہے جن کو کام سے نکال دیا گیا ہے۔ پاکستانی قونصل جنرل دبئی نے کہاکہ ہم تمام لوگوں کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں،ہمیں علم ہے کہ اس وقت رمضان کے مہینے میں بیروزگاروں اور وزٹ ویزاء کالعدم ہونے والوں کو بہت مشکل کا سامنا ہے لیکن پروازوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے آپ سب کی باری آیے گی ہمیں تھوڑا سا صبر و تحمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت اڑھائی ہزار افراد پی آئی اے کی پروازوں کے زریعہ یہاں سے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یو اے ای کی ایمریٹس ائر لاینز بھی کمپنیون سے براہ راست پاکستانیوں کو لے کر جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے افراد جن کی مدت ویزاء ختم ہو چکی ہے جو بیروزگار ہو چکے ہیں یا جو اجرتی یا بلا اجرت تعطیلات پر ہیں وہ ہماری ترجیح ہیں۔احمد امجد علی نے کہاکہ ان کے ساتھ ساتھ ہماری ترجیحی فہرستوں میں اموات کے کیسز، حاملہ خواتین،طلباء اور طبی کیسز بھی شامل ہیں،ان ترجیحی فہرستوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہیں تاہم میرٹ پر سب کا نمبرآ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا میں باتیں چل رہی ہیں کہ ہاکستانی قونصل خانے جائیں تو ٹکٹ مل جائے گا،دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ ٹکٹ ایشو نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ رجسٹر ہونے کے بعد دوبارہ اپنے آپ کو رجسٹر کرانے کے لئے قونصل خانہ مت آئیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ انتظار کریں، نمبر آنے پر آپ کو قونصل خانے کی جانب سے کال آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے مخصوص کاؤنٹر پر بھیجا جائے گاوہیں آپ کو ٹکٹ ایشو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چند ایجنٹس اسٹینڈ بائی ٹکٹ بحی ایشو کر رہے ہیں جو کہ غلط ہے ٹکٹ صرف پی آئی اے ایشو کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ بات چل رہی ہے کہ ٹکٹ بلیک ہو رہے ہیں حکومت نے ایک منظور شدہ کرایہ نامہ جاری کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی زیادہ پیسے لے یا مطالبہ کرے تو قونصل خانے یا ہولیس کو اس حوالے سے اطلاع دی جائے۔

مزید :

علاقائی -