ترکی کی امریکہ کیلئے کوروناکیخلاف دوسری طبی امدادی کھیپ

  ترکی کی امریکہ کیلئے کوروناکیخلاف دوسری طبی امدادی کھیپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی ہدایت پر روانہ کردہ طبی سازو سامان لادا گیا ترک مسلح افواج کا سی۔130 عسکری کارگو طیارہ مقامی وقت کے مطابق گذشتہ دوپہر امریکہ پہنچ گیا ہے۔تر خبررساں ادارے کے مطابق ترکی سے امریکہ کو طبی سازو ساان پر مشتمل دوسری امدادی کھیپ فوجی کارگو طیارے کے ذریعے واشنگٹن پہنچ گئی ہے۔ یہ سازو سامان ترک مسلح افواج کے سی۔130 کارگو طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا۔طیارے میں پہلی کھیپ کی طرح ترک صدارتی نشان اور جلال الدین رومی کے قول کو ڈبوں پر ترکی اور انگریزی زبان تحریر کی گئی ہے۔اس کھیپ میں بھی ماسک، فیس شیلڈز، گاون، اور دیگر متعلقہ سامان شامل ہے۔ خیال رہے کہ ترکی ابتک 55 ممالک کو کورونا مخالف جنگ کے لیے امدادی سازو سامان کی امداد فراہم کر چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -