جاپان، کورونا، علاج کیلئے ریمڈیسیوئر کی جلد منظوری کے انتظامات

جاپان، کورونا، علاج کیلئے ریمڈیسیوئر کی جلد منظوری کے انتظامات

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے کورونا وائرس کے مریضوں کے ممکنہ علاج کے لیے اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیوئر کی تیز رفتاری سے منظوری کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق یہ قدم امریکا کی جانب سے جمعے کو کووڈ۔ 19 کے علاج میں ہنگامی طور پر اس دوا کے استعمال کی منظوری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ بنیادی طور پر ریمڈیسیوئر کو ایبولا کے علاج کے لیے تیار کیا گیا تھا۔قبل ازیں وزیر صحت کاتو کاتسْونوبْو نے کہا کہ وہ بیرون ملک اس دوا کے استعمال پر نظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات کے ذریعے اس کی جلد منظوری کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزارت صحت کے حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ ایک حکومتی قانون میں ترمیم کی تجویز کابینہ کے وزرا کو دیں گے جس سے اس دوا کا طبی دیکھ بھال کے نظام میں استعمال شروع کیا جا سکے گا۔وزارت دوا ساز کمپنی کی جانب سے دوا کی منظوری کی درخواست کے بعد ماہرین کی رائے حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی پینل کا اجلاس بھی طلب کرے گی۔

مزید :

علاقائی -