صوبہ بھوچانڈ یومیں معمولی تلخ کلامی پر ایک ہی گروپ کے 2افراد قتل، 3زخمی

صوبہ بھوچانڈ یومیں معمولی تلخ کلامی پر ایک ہی گروپ کے 2افراد قتل، 3زخمی

  

پنگریو(این این آئی)پنگریو پولیس اسٹیشن کی حدودگاؤں صوبھوچانڈیو میں معمولی تلخ کلامی کے نتیجے چانڈیوبرادری کے ایک گروپ نے اپنی ہی برادری کے دوسرے گروپ پرجدیداسلحہ سے فائرنگ کرکے دو افراد کوقتل اورتین کوشدیدزخمی کردیا واقع کے بعد پورے علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اورمتحارب گروپوں کے حامی مورچہ بند ہوگئے ہیں، جبکہ مزیدتصادم کے خطرے کے پیش نظر علاقے میں پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق پنگریو کے قریبی گاوں صوبھو چانڈیو میں چانڈیو برادری سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ کے افراد زمینوں پرکام کررہے تھے کہ ان کی ہی برادری سے تعلق رکھنے والے دوسرے گروپ نے ان پرآتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی فائرنگ کے باعث جمن چانڈیوموقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ چار افراد عباس چانڈیو۔محمدحسین چانڈیو۔محمدحنیف اورعبدالمجید چانڈیو شدیدزخمی ہوگئے اطلاع ملنے پرپنگریو پولیس موقع پرپہنچی اورزخمیوں ومتوفی کی لاش کو صحت مرکزپنگریومنتقل کیاجہاں پر ابتدائی طبی امدادکے بعدزخمیوں کو حیدرآبادمنتقل کیاجارہاتھاکہ راستے میں ایک اورزخمی عباس علی چانڈیوبھی زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا جس کی لاش صحت مرکزپنگریولائی گئی جہاں پردونوں مقتولین کاپوسٹ مارٹم کیا گیا بتایاجاتا ہے کہ چندروزقبل مقتول گروپ کے افراد کی حملہ آورگروپ کے ایک نوجوان سے کسی بات پرتلخ کلامی ہوئی تھی جس کا پنچائتی طورپرفیصلہ بھی ہوگیاتھامگراس کے باوجود یہ واقع رونما ہوگیا۔

صوبھو چانڈیو

مزید :

علاقائی -