عالمی حکومتیں آزادی صحافت کا تحفظ یقینی بنائیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

  عالمی حکومتیں آزادی صحافت کا تحفظ یقینی بنائیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

  

نیو یارک (آئی این پی) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران درست معلومات اور سچائی کا پرچارکرنے پر میڈیا کے شکر گزار ہیں۔آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافی اورمیڈیا ورکرز لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچانے میں اہم مددگار ہیں، وبا کے اس دورمیں یہ پیغامات انتہائی اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔ تمام حکومتیں صحافیوں کو ان کے فرائض انجام دینے کیلئے ان کی مدد کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کروناوبا کے دوران اور اس کے بعد بھی صحافتی ذمہ داریاں پورا کرنے میں صحافیوں کی مدد کی جائے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ وبا کے ساتھ ہی غلط اطلاعات، معلومات اور افواہوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا، میڈیا ہی سے غلط معلومات کی روک تھام اور مستند اطلاعات کی ترسیل ممکن ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نقل و حرکت کی عارضی روک تھام کورونا کو شکست دینے کیلئے انتہائی اہم ہے، حقائق، درست معلومات اور سچائی کا پرچارکرنے پر میڈیا کے شکر گزار ہیں۔

سیکرٹری جنرل یو این

مزید :

علاقائی -