شمالی اور جنوبی کوریا کے سرحدی محافظو ں میں فائرنگ کا تبادلہ

شمالی اور جنوبی کوریا کے سرحدی محافظو ں میں فائرنگ کا تبادلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیؤل (اے پی پی) شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا کے سرحدی محافظوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف ’جے سی ایس‘ نے بتایا کہ گزشتہ روز صبع کے وقت شمالی کوریا کی سرحد کے قریب جنوبی کوریا کی ایک گارڈ پوسٹ پر متعدد گولیاں چلائی گئیں جس پر جنوبی کوریا نے جوابی طور پر شمالی کوریا کی طرف گولیاں چلائیں تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بظاہر یہ اشتعال انگیزی کا منصوبہ نہیں لگتا ہے کیوں کہ یہ زرعی علاقہ ہے۔واضع رہے کہ ایشین انسٹی ٹیوٹ برائے پالیسی سٹڈیز کے نائب صدر، چوئی کانگ اورسیؤل میں ایھاوا یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے پروفیسر لیف ایرک ایسولی نے سرحدی چوکی پر فائرنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کا مقصد شمالی کوریا کی فوج میں حوصلے بلند کرنا لگتا ہے۔ممکن ہے کہ کم جون کی حکومت اپنی صف اول کے فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے اور قائد کی عدم موجودگی کی افواہوں کے سددباب کے لیے اس طرح کی حرکت کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -