سعودی عرب، ایک لاکھ 91ہزار غیر ملکی کارکنوں کی سکریننگ

سعودی عرب، ایک لاکھ 91ہزار غیر ملکی کارکنوں کی سکریننگ

  

مکہ (اے پی پی) سعودی عرب میں مکہ صوبے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب تک ریجن کی 17 کمشنریوں میں ایک لاکھ 91 ہزار 815 غیر ملکی کارکنوں کی سکریننگ کی جاچکی ہے۔ گورنریٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق وزارت صحت کے اداروں کی جانب سے ایک ہزار 532 لیبر کیمپس اور عمارتوں میں رہنے والے غیر ملکی کارکنوں کا معائنہ کیا گیاجن میں سے مکہ مکرمہ میں 110 عمارتوں میں رہنے والے 49 ہزار سے زائد کارکن شامل تھے۔جدہ میں 341 عمارتوں میں رہنے والے 81516 جبکہ طائف میں 184 عمارتوں میں مقیم 10585، القنفذہ میں 23 عمارتوں میں 1180، اللیث میں 16 عمارتوں میں 4323، رابغ میں 33 عمارتوں میں 19541، خلیص میں 78 عمارتوں میں 796 اور الکامل کمشنری کی 53 عمارتوں میں 571 غیر ملکی کارکنوں کی سکریننگ کی گئی۔

مزید :

علاقائی -