بولیوین فضائیہ کا جہاز تباہ، 6افراد ہلاک

  بولیوین فضائیہ کا جہاز تباہ، 6افراد ہلاک

  

لاپاز(شِنہوا)بولیویا کی وزارت دفاع نے کہاہے کہ بولیوین فضائیہ کا طیارہ انسان دوست مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے باعث طیارے پر سوار تمام 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ملکی فضائیہ نے ہفتہ کے روز ٹویٹر پر لکھا کہ یہ المناک واقعہ شمال وسطی بولیویا کے شہر ٹرینی ڈاڈ میں پیش آیا، انہوں نے واقعہ میں بولیوین عملے کے 2ارکان اور 4ہسپانوی ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔دو انجنز اور پنکھے والے جہاز نے ملک کے سب سے بڑے شہر سانٹا کروز آنا تھا جہاں ہسپانوی شہریوں کو منتقل کیا جا رہا تھا۔

جہاں سے انہوں نے اپنے ملک کیلئے پرواز بھرنی تھی۔حکام نے کہاہے کہ واقعہ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -