ہائی وولٹیج تار گرنے سے14لاکھ مالیت کی 3 بھینسیں ہلاک

ہائی وولٹیج تار گرنے سے14لاکھ مالیت کی 3 بھینسیں ہلاک

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ہنجروال کے علاقے میں بجلی کی ہائی وولٹیج تار ٹوٹ گئی۔کرنٹ لگنے سے 3 بھینسیں مر گئیں،ایک گائے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔پولیس کے مطابق مرغزار کالونی شادیوال گاوں میں بجلی کی ہائی وولٹیج تار ٹوٹ کربھینسوں پر جا گری جس کے نتیجہ میں 3 بھینسیں مر گئیں جبکہ ایک گائے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ مالک کا کہنا ہے کہ اس کا چند لمحوں میں 14 لاکھ کا نقصان ہوگیا، اس کے گھر کا گزر بسر انہیں جانوروں سے ہوتا تھا،بھینسوں کے مرنے اور گائے کی ٹانگ ٹوٹنے سے اس کے گھر میں فاقے ہوجائیں گے۔

حکومت اس کی مدد کرے اور اس کے نقصان کا ازالہ کرے،اہل علاقہ کا کہناتھا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ہائی ولٹیج تار ٹوٹ کر گر چکی ہے،جس سے جانور ہلاک ہوئے ہیں،خوش قسمتی سے اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،جبکہ واپڈا کی جانب سے ان تاروں کا کوئی حل نہیں نکالا جارہا۔اگر ان ہائی ویلٹج تاروں کے بارے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا تو کسی بڑے حادثے کاشکارہوسکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -