صحافی حق اور سچ کے مشن پر گامزن ہیں، سی سی پی اوذوالفقارحمید

صحافی حق اور سچ کے مشن پر گامزن ہیں، سی سی پی اوذوالفقارحمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کو لاہور پولیس کا سلام پیش کیا۔ صحافت کے عالمی دن کا مطلب بہادر اور جراتمند صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرح بے شمار صحافی بھی صحافتی فریضہ ادا کرتے ہوئے شہادت کے منصب پر فائز ہوئے سلیوٹ ان تمام صحافیوں کو جو حق اور سچ کے مشن پر گامزن ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔ لاہور پولیس صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی میں مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرواتی ہے۔

مزید :

علاقائی -