کرونا کا خطرہ، تھانہ سی آئی اے صدرنوا ں کوٹ کی عمارت خالی

کرونا کا خطرہ، تھانہ سی آئی اے صدرنوا ں کوٹ کی عمارت خالی

  

لاہور(کرا ئم رپورٹر، خبر نگار)سکندریہ کالونی نواں کوٹ میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔جس پر کورونا کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ڈی ایس پی سی آئی اے صدر نوا کوٹ اور تھانہ سی آئی اے صدر(نواں کوٹ) کی عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

جبکہ ڈی ایس پی نوا کوٹ سرکل کے دفتر اور تھانہ نوا کوٹ کی عمارت کو خالی کروایا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سکندریہ کالونی نوا کوٹ میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے اپنے پاؤں مزید پھیلانے شروع کر دیئے ہیں اور تھانہ سی آئی اے صدر نوا کوٹ اور ڈی ایس پی سی آئی اے صدر نوا کوٹ سمیت ارد گرد گھروں تک اپنا دائرہ بڑھا دیا ہے جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے صدر نوا ں کوٹ کے دفتر کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے اور سی آئی اے صدر نواں کوٹ کے سٹاف کو سی آئی اے کوتوالی سنٹر میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ نوا کوٹ کے قریب واقع آبادی سکندریہ کالونی میں کرونا وائرس پایا گیا ہے۔جس کی وجہ سے کرونا وائرس کا ممکنہ خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔اور اسی وجہ سے تھانہ سی آئی اے صدر نوا کوٹ اور ڈی ایس پی سی آئی اے صدر نوا کوٹ کے دفتر اور عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی نوا کوٹ سرکل اور تھانہ نوا کوٹ کی عمارت کو بھی خالی کروایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -