جوہر ٹاؤن، مناواں اور دیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

جوہر ٹاؤن، مناواں اور دیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ میں ڈاکووں نے طارق کے گھر سے5لاکھ60ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔جوہر ٹاون میں ڈاکووں نے زاہد کے گھر سے 3لاکھ20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ نشتر کالونی میں ڈاکووں نے سلیم کے گھر گھس کر2لاکھ 60ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.راوی روڈ کے علاقہ میں ڈاکووں نے شعیب کے گھر سے 1لاکھ 40ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکووں نے احسان اللہ کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔نولکھا میں ڈاکووں نے اورنگزیب سے35ہزاراور دیگر سامان۔مزنگ کے علاقہ میں ڈاکووں نے منصور سے30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ریس کورس میں ڈاکووں نے بلاول سے18 ہزار اور دیگر سامان چھین لیا۔ہڈیارہ اور شیراکوٹ سے گاڑیاں،داتا دربار،سمن آباد،ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -