ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او گڑھی شاہو معطل،دیگر کو وارننگ

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او گڑھی شاہو معطل،دیگر کو وارننگ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی زیر صدارت کرائم کنٹرول بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ آپریشنز ونگ کے تمام ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔ایس پیز ڈولفن سکواڈ اور ہیڈ کوارٹرزسمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، کرائم کنٹرول کے حوالے سے افسران کی مجموعی کارکردگی اور مساجد میں کورونا وائرس ایس اوپیز پر عملدرامد کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او گڑھی شاہو سب انسپکٹر ندیم خالد کو معطل کرکے لائن حاضر کرنے کے احکامات دیئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کرائم کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی بہتر بنانے کے لئے دیگر ایس ایچ اوز کو وارننگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا کہ تمام افسران و اہلکار جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے خود پٹرولنگ کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے شہریوں کے زخمی اور دیگر سنگین وارداتوں کی صورت میں ایس پیز خود جائے وقوعہ کا دورہ کریں۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ اپنا ریسپانس ٹائم بہتر بنائیں،خود چیک کروں گا۔رائے بابر نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہو جانے کے بعد ایس ایچ اوز ذمہ داریوں سے بری الزمہ نہیں، ملوث ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنا انوسٹی گیشن کے ساتھ ایس ایچ او کی بھی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کاروزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں گے۔ کرائم کنٹرول کی مد میں مسلسل ناقص کارکردگی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری مجرموں، بدنام زمانہ گینگز، قمار بازوں، پیشہ ور بھکاریوں اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم میں مزید تیز کریں۔ خاص طور پر رات کے اوقات میں پتنگ بازی کے واقعات کا تدارک کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانوں کی سطح پر قائم سپیشل ٹیموں کو متحرک کریں۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں نفری،لاجسٹک کی کمی پوری کی جا رہی ہے۔رائے بابر سعید نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت کی کہ اچھی اور ناقص کارکرگی والے ایس ایچ اوز کی فہرستیں تیار کریں تاکہ جزا اور سزا کے فارمولے کے تحت اچھی کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوز کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ڈی آئی جی رائے بابر نے تنبیہ کی کہ جس ایس ایچ او کی حدود میں قمار بازی، منشیات فروشی اور قحبہ خانوں کی شکایت آئی،سخت ایکشن لوں گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مساجد میں فول پروف سکیورٹی۔

مزید :

علاقائی -