صحافت ریاست کا چوتھا ستون،سی ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او حماد عابدنے صحافیوں کے عالمی دن پر ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقعہ پر صحافیوں کو ٹریفک پولیس کی طرف سے سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرح صحافی بھی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فراض سرانجام دیتے ہیں۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون، معاشرے کیلئے آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں۔
سید حماد عابد نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین سے آگہی مہم میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری خامیوں کی نشاندہی اور مثبت کاموں کی تشہیر پر صحافیوں کے مشکور ہیں۔