شہر کے مختلف علاقوں میں چھٹی کے روز پتنگ بازی

شہر کے مختلف علاقوں میں چھٹی کے روز پتنگ بازی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی درالحکومت کے مختلف علاقوں میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ چھٹی والے دن سارا دن جاری رہا۔بتایا گیا ہے کہ اسلا م پو رہ،نشتر کا لو نی،شا ہد رہ ٹا ؤ ن، مصر ی شا ہ، غازی آ باد،ہر بنس پو رہ،اسلا م پو رہ،شیر ا کو ٹ،نو اں کو ٹ،ڈیفنس بی،ڈیفنس سی،بر کی،سا ندہ، باغبانپورہ،،فیکٹری ایریا،شالیمار، شاد باغ شفیق آباد،با دامی با غ اور نولکھا سمیت شہر بھر میں پتنگ بازی کا خطرناک کھیل جاری رہا ج لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہیئرکے علاقے عسکری الیون میں سیکنڈ ایئرکے طالبعلم کی پرسرارموت۔نوجوان ساتویں منزل سے گرکرجاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق عاشر پراسرار طور پر 7ویں منزل کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوا۔ عاشر کو سیڑھیوں سے دھکا دیاگیا یا یہ اتفاقی حادثہ ہے تفتیش جاری ہے، لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے،پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -