کارکردگی رپورٹ

کارکردگی رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔گزشتہ ہفتے کے دوران قرنطینہ سنٹرز سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 139 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے دیہاڑی دار اور غیر مستحکم خاندانوں میں روشن کی تقسیم کا عمل تھانوں کی سطح پر جاری ہے جس میں اب تک 10ہزار500 سے زائد راشن بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔پولیس لائنز کی سکیورٹی سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور انٹر سٹی ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران واہلکاروں کوبروقت افطاری بجھوائی جا رہی ہے۔پولیس جوانوں کی صحت کے پیش نظر پولیس لائنز میں جراثیم کش ادویات کا سپرے بیرکس، دفاتر، میٹنگ ہال، لائبریری اور ہوسٹل کروایا گیا۔تمام سٹاف میں سیفٹی ماسک اور ہینڈ گلوز تقسیم کئے گئے۔پولیس لائنز میں داخلے سے قبل تمام افسران واہلکاروں کا تھرمل گن کے ذریعے ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے۔فیلڈ ڈیوٹی خاص طور پر ناکہ جات پر تعینات اہلکاروں میں، حفاظتی کٹس، ہینڈگلوز، ماسک اور سینی ٹائزرز تقیسم کئے گئے۔شہر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے داخلی و خارجی ناکوں پر روزانہ کی بنیاد پر 400 سے زائد اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض انجام دیئے۔

مزید :

علاقائی -