صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی رمضان بازار لگائے جانے کا انکشاف، سیاسی افراد اور پولیس کا اہم کردار

  صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی رمضان بازار لگائے جانے کا انکشاف، سیاسی ...

  

لاہور (اپنے نمائندے سے) شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے غیر اعلانیہ رمضان بازاروں کی وجہ سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن اورسماجی فاصلوں کے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے۔ جس سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں جگہ جگہ غیرقانونی رمضان بازار لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں سیاسی وابستگی رکھنے والے افراد اور متعلقہ تھانوں کی پولیس کا سب سے زیادہ اہم کردار سامنے آیا ہے جو کہ اپنے اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے دی جانے والے احتیاط کو مکمل نظر انداز کرنے میں مصروف ہیں۔ ان میں سبزہ زار، شاہدرہ، راوی روڈ، ہربنس پورہ، تاج پورہ، شادباغ، گلشن راوی، ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن، کاہنہ سٹاپ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بھی غیر قانونی رمضان بازار لگوانے میں شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہ تو کوئی روک ٹوک کی جارہی ہے اور نہ ہی ایسے افراد کو منع کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نشاندہی ہونے پر فوری سخت کارروائی عمل میں لاتے ہیں اور مزید نشاندہی ہونے پر کارروائیاں کی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -