حکومت قادیانیوں کو تحفظ دینے کے حیلے بہانوں سے بازرہے، پیر اعجاز ہاشمی

حکومت قادیانیوں کو تحفظ دینے کے حیلے بہانوں سے بازرہے، پیر اعجاز ہاشمی

  

لاہور (پ ر) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجازاحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ قادیانی شریعت اور آئین پاکستان کے باغی ہیں۔ حکومت انہیں آئینی تحفظ فراہم کرنے کے حیلے بہانوں سے باز آجائے۔ قوم جاننا چاہتی ہے عمران حکومت کے اندر کون سے عناصر موجود ہیں جو قادیانیوں کو امت مسلمہ میں شامل کرنے کے لئے بار بار سازشیں کرتے رہتے ہیں۔اقلیتی کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے نوٹیفیکیشن میں احمدی مسلم کالفظ شامل کرکے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کرنے والے اور جن کی اجازت سے جاری ہوا۔ سب لوگوں کو بے نقاب کیا جائے۔

اس سے پہلے اسرائیل کی حمایت میں پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی نے بڑے دلیل دینے کی کوشش کی تھی لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ قادیانیت کے غلیظ عقائد کو فروغ دینے کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ حکومت اپنے قادیانی نواز ایجنڈے کے لئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو استعمال کر رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -