سبزیوں، پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر، انتظامیہ کے دعوت ”خانہ پری“ تک محدود

سبزیوں، پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر، انتظامیہ کے دعوت ”خانہ ...

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)سبزیوں و پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائیاں اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی کے دعوے بھی خانہ پری نکلے روز نامہ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے دوران معلوم ہوا ہے سرکاری نرخوں میں اضافے کے باعث ماڈل بازار کے ریٹس بھی عام عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔لیموں کی اونچی اڑان گزشتہ ہفتے کی نسبت 15 روپے اضافے کے بعد سرکاری نرخوں میں 375، جبکہ عام مارکیٹ میں 550 روپے فی کلو تک فروخت کا سلسلہ بھی جاری رہا جبکہ ادرک چائنہ 300, لہسن چائنہ 300, مٹر 95، بھنڈی 85, اروی 90, سبزی مرچ 80,مونگرے 80, ٹماٹر 30, کریلے 25روپے فی کلو میں فروخت ہوتے دیکھائی دئیے پھل فروٹ غریب شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گے سیب 220، خربوزہ 12 روپے اضافے کے بعد 80, انار 15 روپے اضافے کے بعد 305, آڑو 280, کیلا 150 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا،مرغی 16 روپے اضافے کے بعد 223 روپے فی کلو عام مارکیٹ جبکہ ماڈل بازاروں میں 211 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔ تاہم شہریوں کی کثیر تعداد نے ضلعی انتظامیہ کی تمام نگرانی اور سولہت کے دعوؤں کو بھی غلط قرار دیدیا۔ دوسری جانب ضعلی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عوام الناس کیلے ہر مکمن ریلیف کیلے کوشاں ہیں گراں فروشوں کو روزانہ کی بیناد پر جرمانوں کساتھ حوالات میں بھی بند کیا جارہا ہے آنیوالے دنوں میں عوام الناس کو اسطرح کی شکایات نہیں ملیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -