حکومت کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسوں کو نظرانداز کر رہی ہے، عزیز الرحمن چن

                حکومت کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسوں کو نظرانداز کر رہی ہے، ...

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کی عالمی وباء کے دوران اگلے محاذوں پرلڑنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے صحت کا عملہ او وبا سے بُری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ وباء کے دوران تعمیراتی صنعت کے لئے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان انسانی زندگی پر نفع کو ترجیح دینے کے مترادف ہے۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط ترجیحات کے نتائج کا پورا ملک سامنا کر سکتا ہے۔ اس وقت صحت کے نظام، مزدوروں اور ضرورت مندوں سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ ترقیاتی کاموں کی نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -