روزہ ہمیں صبر و استقامت اور تقویٰ کا درس دیتا ہے، جاوید قصور

روزہ ہمیں صبر و استقامت اور تقویٰ کا درس دیتا ہے، جاوید قصور

  

لاہور (پ ر)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مضان المبارک کا بابرکت مہینہ اپنی رحمتوں، مغفرتوں اور سعادتوں کے ساتھ ہم پر سایہ فگن ہے۔ روزہ ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے اور دلوں میں خوف خدا کو جنم دینے کا موجب بنتا ہے۔ اللہ تعالیٰ روزے کے ذریعے ہمارے دلوں کے اندر تقویٰ پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اس ماہ مبارک میں ہمیں اپنے دلوں کو خدا کی یاد سے آباد کرنا ہے۔ ہمیں اپنی زندگی کو اللہ کے بنائے ہوئے طریقے کے مطابق گزارنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -