الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے تحت کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح

  الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے تحت کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)اس حوالے سے الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر چوک چوبرجی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تھے جبکہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور، نیشنل ڈائریکٹرالخدمت ڈائیگناسٹک نیٹ ورک انجینئر صابر احمد، جنرل مینجر الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن سفیان احمد خان،صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، صدر الخدمت پنجاب اکرام الحق سبحانی، صدر الخدمت لاہور عبدالعزیز عابد، سیکرٹری لاہور انجینئر احمد حماد اور مرکزی صدر پیما ڈاکٹر محمد افضل سمیت دیگر ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے۔محمد عبدالشکور نے بتایا کہ اس لیب کے ذریعے لاہور سمیت پنجاب بھر سے مریضوں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ مارکیٹ کے نسبت ارزاں فیس اور معیاری سہولت مہیا کی گئی ہے۔ انجینئرصابر احمد نے بتایا کہا کہ الخدمت کورونا ٹیسٹنگ لیب میں فی ٹیسٹ 5 ہزار روپے میں کیا جائے گا جبکہ ابتدائی مرحلے میں 31 مئی تک ہونے والے تمام کورونا ٹیسٹ خصوصی رعایت کے ساتھ 3 ہزار روپے میں کئے جائیں گے انہوں نے کہا الخدمت ٹیسٹنگ لیب میں روزانہ 100 ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے الخدمت فاؤنڈیشن کی کورونا ریلیف سرگرمیوں کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -