قادیانی فتنہ کوآئین وقانون کا پابند بنایاجائے، ختم نبوت الائنس

  قادیانی فتنہ کوآئین وقانون کا پابند بنایاجائے، ختم نبوت الائنس

  

لاہور(پ ر)13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے رہنماؤں پیرسلمان منیر،علامہ محمد ممتاز اعوان،ڈاکٹرفریداحمدپراچہ،مولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،مفتی عاشق حسین،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،پیرجمشیداحمدنورانی،مولانا محمدنعیم بادشاہ سلفی،علامہ تنویرالحسن نقوی،پیرطارق محمود نقشبندی، مولانا محمدحنیف حقانی اورمولانا اسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیاہے کہ آئین شکن قادیانی فتنہ کوآئین وقانون کاپابندبنایاجائے کیونکہ قادیانی اپنی غیرمسلم اقلیت کی آئینی حیثیت تسلیم نہ کرکے آئین سے مسلسل بغاوت کررہے ہیں۔

دینی رہنماؤں نے کہاکہ قادیانی اسلام کے دشمن اورآئین پاکستان کے غدارہیں اس لیئے انہیں اقلیتی کمیشن میں شامل کرنااسلام وپاکستان دشمنی ہوگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -