بھار ت میں مسلمانو ں کے قتل عام کا دنیا نوٹس لے، سمیرا ساہی

  بھار ت میں مسلمانو ں کے قتل عام کا دنیا نوٹس لے، سمیرا ساہی

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ بھار ت میں مسلمانو ں کے قتل عام کا دنیا نوٹس لے،بھارت میں کورونا وائرس کے باوجودمودی سرکار کشمیر میں معمولات زندگی بحال کرنے کیلئے تیار نہیں،ہندوستان کے طول وارض میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پرعالمی برادری کاری ایکشن اطمینان بخش نہیں۔

ا نہوں نے کہاکہ انتہاپسندہندوشہریت بل کی آڑمیں بھارتی مسلمانوں کی گردنیں کاٹ رہے ہیں،معصوم بچوں سمیت خواتین کوبھی نہیں بخشاجاتا۔ انہو ں نے کہاکہ انسانیت کے حامی اوردنیا میں امن کے خواہاں ملک بھارت میں مسلمانوں کاقتل عام بندکروانے کیلئے اپناکرداراداکریں۔انہو ں نے کہاکہ عالمی دنیا بی جے پی قیادت کی مسلمانوں کیخلاف زبان درازی کا فوری نوٹس لے۔2سو ملین مسلمانوں کو خطرہ قرار دینا آر ایس ایس کا ایجنڈہ ہے۔ مودی نے پہلے کشمیریوں مسلمانوں کا جینا مشکل کیا اب بھارتی مسلمانوں کا جینا مشکل کررہاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -