پوری دنیا پاکستان کے بھارت بارے موقف کو تسلیم کر رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

      پوری دنیا پاکستان کے بھارت بارے موقف کو تسلیم کر رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگیا۔ پوری دنیا پاکستان کے بھارت بارے موقف کو تسلیم کرنے کو تیار ہو گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیر اعظم عمران خان کے دور اندیش فیصلوں اور قائدانہ صلاحیتوں کی کی پوری قوم معترف ہو ہے اس وقت کوئی بھی فیصلہ کرنا آسان نہیں ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان جس طرح اس مشکل وقت سے نکلنے میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس مشکل گھڑی سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اس مشکل وقت میں عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ مستحق افراد کے گھروں پر راشن پہنچانے کا بھی انتظام کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -