الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ،150 خاندانوں میں راشن اورفطاری تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ،150 خاندانوں میں راشن اورفطاری تقسیم

  

لاہور (پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام مزید 150 خاندانوں میں راشن بوکس، 660 افطاری بوکس اور کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان تقسیم کر دیا گیا- تفصیلات کے مطابق جو اشیاء تقسیم کی گئیں ان میں 150 خاندانوں کے لئے راشن بوکس، 660 افطاری بوکس، ایک سے زائد افراد کے لئے پکاپکایا کھانا، 105 ہینڈ سینی ٹائزرز، فیس ماسک اور گلوز شامل ہیں -اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور کی وائس پریذیڈنٹ صبا ثاقب نے کہا کہ راشن کی تقسیم اور سحری و افطار کا سلسلہ پورے رمضان المبارک میں جاری رہے گا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنی غریب بہن بھائیوں کی مدد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -