کرونا ایک آفت،اس پرسیاست گناہ کبیرہ ہے،سعید کھوکھر

  کرونا ایک آفت،اس پرسیاست گناہ کبیرہ ہے،سعید کھوکھر

  

لاہور(پ ر)ممتازقانون دان، ماہرمعدنیات میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کرونا ایک آفت،لہٰذاء اس پرسیاست اورجمہوری قوتوں کے درمیان عداوت ناقابل فہم بلکہ ایک طرح سے گناہ کبیرہ ہے۔کوئی مہذب معاشرہ متحد اورمستعدہوئے بغیر آفات وبلیات کامقابلہ اورانہیں نابود نہیں کرسکتا۔اپوزیشن کیمپ میں بیٹھی مایوس سیاسی پارٹیاں منتخب آئینی حکومت پرتنقید اور مستعدقومی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈاکرنے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد اوراطمینان سے کام کرنے دیں۔

،وہ ہم وطنوں کی زندگی بچانے اورمعاشی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔حکومت شہریوں کے بھرپورتعاون کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس نازک وقت میں کسی کوجھوٹ اورلوٹ کھسوٹ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -