عمران خان اور عثمان بزدار ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں،حنا پرویز بٹ

  عمران خان اور عثمان بزدار ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں،حنا پرویز بٹ

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔وفاق اور پنجاب ریموٹ کنٹرول پر چل رہے ہیں۔وفاق میں عمران خان اور پنجاب میں عثمان بزدار مکمل بے بس ہو چکے ہیں۔وفاقی کابینہ میں ہر وزیر خود کو وزیراعظم تصور کررہا ہے ایسی ہی صورتحال پنجاب میں بھی بن چکی ہیں۔حکومتی لوگوں کی عوامی مسائل کے حل پر کم اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر زیادہ توجہ ہے۔شیخ رشید کو نیب ہر روز بریفننگ دیتا ہے۔

کہ اب کس کو گرفتار کرنے کی باری ہے۔نیب شیخ رشید کو اپنا سرکاری ترجمان مقرر کرلے۔انہوں نے مزید کہا شہبازشریف کی پاکستان میں موجودگی عمران خان کیلئے خطرے کا باعث ہے۔جبکہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ایک مرتبہ پھر حکومت ملکی مسائل کے حل کیلئے متحد ہونے کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن حکومتی ترجمانوں نے عمران خان کو گھر بیجنے کا پروگرام بنارکھا ہے۔عمران حکومت کو ابھی دو سال مکمل نہیں ہوئے پاکستان کے قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -