اپوزیشن رہنماؤں کو عوامی مسائل اجاگر کرنے پر گرفتار کیاگیا، عظمیٰ بخاری

اپوزیشن رہنماؤں کو عوامی مسائل اجاگر کرنے پر گرفتار کیاگیا، عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں مریم نواز،مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کو مکمل سینسرشپ کا سامنارہا۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو عوامی مسائل اجاگر کرنے پر گرفتار کیاگیا۔میڈیا کی آزادی اور ازادی اظہار رائے پر قدغنیں لگائی گئی۔سال 2019 میں 9پاکستانی صحافی قتل ہوئے۔9پاکستانی صحافیوں کے قاتل آج تک گرفتار نہیں ہوسکے۔موجودہ دور میں سب سے زیادہ صحافت کا گلا گھونٹا گیا۔

مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا کشکول پکڑنے والی حکومت نے میڈیا کی اربوں روپے کی ادائیگیاں نہیں کی۔میڈیا ہاوسز کی ادائیگیاں نہ ہونے سے ہزاروں میڈیا ورکرز بے روزگار ہوئے۔عمران حکومت نے میڈیا ہاوسز کو دباو میں لانے کیلیے گرفتاریاں کی۔جیو ٹی وی کے مالک مرشکیل الرحمن کو عمران نیازی کی ایماء پر گرفتار کیا گیا۔حکومتی ترجمانوں کو پاکستان کے میڈیا کو آزاد میڈیا کہتے شرم آنی چاہیے۔میڈیا ہاوسز کو کنٹرول کرکے حکومت کی ناکامی پھر بھی نہیں چھپ سکتی۔