وزیر اعلیٰ پنجاب زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات بارے آگاہ کریں،رابعہ فاروقی

وزیر اعلیٰ پنجاب زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات بارے آگاہ کریں،رابعہ فاروقی

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیرا علی عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں آکر زراعت کی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات بارے آگاہ کریں، وہ پنجاب اسمبلی کو بتائیں کہ زراعت کی ترقی کے لئے حکومت کیا کچھ کررہی ہے۔ موجودہ حکومت نے زراعت تباہ کردی ہے، زرعی شعبہ کو مکمل طو رپر نظر انداز کردیا گیا، کیڑوں کے حملوں سے کپاس کی فصل متاثر ہوئی اور رواں مالی سال کپاس کی پیداوار میں تقریبا 94 لاکھ سے گانٹھوں کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ زرعی معیشت کی ترقی کے لئے حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا،زراعت کو نظرانداز کرنے سے گندم کا ہدف بھی حاصل ہونا مشکل ہوگیا ہے، وزیرا علی پنجاب بتائیں کہ انہوں نے زراعت کی ترقی کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، زراعت کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت پنجاب کتنے منصوبوں پر کام کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ اگر حکومت پنجاب نے زراعت کی ترقی کے لئے کوئی قدم اٹھایا ہوتا تو وہ ضرور جواب دیتی، زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے، دیگر شعبوں کی طرح زرعی شعبہ میں بھی تحریک انصاف کی کارکردگی صفر ہے،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -