لیگی رہنما ملکی ادارو ں کیخلا فبیان بازی سے گر یز کریں،ڈاکٹر شاہد صدیق

        لیگی رہنما ملکی ادارو ں کیخلا فبیان بازی سے گر یز کریں،ڈاکٹر شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ملکی ادارو ں کیخلا ف لیگی رہنماء بیان بازی سے گر یز کریں۔تحریک انصا ف نے اپنے دور اقتدار میں ابھی تک کسی بھی سیا سی لیڈر پر مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

سا بق حکومتو ں میں بننے والے کیسو ں کا اپوز یشن رہنما ء سامنا کررہے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب کیخلا ف”شغل لیگ“ کے کارکن بیان بازی کرنے کی بجائے اپنے لیڈروں کی نیب کے سامنے بے گناہی ثا بت کر یں،شور ہمیشہ وہی کر تا ہے جو چور ہو تا ہے، اگر شر یف فیملی چور نہیں ہے تو عبد العلیم خان کی طرح اپنی بے گناہی ثا بت کر ے۔ انہو ں نے کہاکہ شہباز شر یف کی سب چا لیں ناکام ہو گئی ہیں بیرو ن ملک سے ہیروں بن کرواپس آنے والا ”شوباز“ سیا سی دوکانداری فلا پ ہو نے پر مکمل طور پر بوکھلاہٹ کا شکارہو چکا ہے۔ لیگی رہنما نیب پر تنقید سے پہلے اپنا گر یبان جھا نکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -