رمضان المبارک میں دعاؤں سے کورونا کا جلد خاتمہ ہو گا

  رمضان المبارک میں دعاؤں سے کورونا کا جلد خاتمہ ہو گا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) صدر انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہم سب کی دعائیں رنگ لائیں گی۔ کرونا وائرس کا خاتمہ جلد ہوجائے گا۔یہ بہت صبر آزما وقت ہے اللہ تعالی نے ہر انسان کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگ لے۔ ہر انسان کو صاف دل ہو نا چاہیے اور کسی کیلئے نقصان کا سوچنے والے اصل خود نقصا ن کا شکار ہو جاتے ہیں۔حکومت کو بھی ہر دوسرے دن حقیقت میں حق داروں کی مدد کرنی چاہیے۔

لاک ڈان کی وجہ سے پریشان حال تاجروں کو بھی ریلیف دیا جائے۔ہم مکمل ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے محفوظ کاروبار کرنے کو تیار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -