حکومت نے عوام کو اربوں روپے کا رمضان پیکیج دیا

حکومت نے عوام کو اربوں روپے کا رمضان پیکیج دیا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے پیٹرن انچیف ثاقب ملک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کا رمضان پیکیج دیاہے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک پنجاب میں اربوں روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے مزید ساڑھے پانچ لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 12000روپے کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت محدود وسائل کے باوجود کروناوبا سے پیداہونیوالے مسائل پرقابوپانے کیلئے کوشاں ہے۔کروناوبا کے نتیجہ میں معیشت پربدترین دباکے باوجود وفاقی حکومت کی ترجیحات اوراصلاحات کومعاشرے کے مختلف طبقات نے سراہا ہے۔ اس نازک وقت میں ارباب اقتدار کی ٹانگیں کھینچنے والے اپنارویہ تبدیل کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -