محکمہ اینٹی کرپشن نے سائل کو 65 لاکھ روپے واپس دلوا دئیے

          محکمہ اینٹی کرپشن نے سائل کو 65 لاکھ روپے واپس دلوا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندے سے)پنجاب کے انسداد بدعنوانی کے ادارے نے کی قائم ایک درخشاں مثال، غریب شہری کی عمر بھر جمع پونجی اس کو واپس لوٹا کر محکمہ اینٹی کرپشن نے شہری کے خواب کو زندہ تعبیر کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائریکٹر احمد افنان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل نے اینٹی کرپشن میں آنے والے سائل محمد اسلم کو اسکی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر سمیت دیگر ملزمان سے 65 لاکھ روپے کی ریکوری کروا دی۔ سائل محمد اسلم نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی مل جانے پر محکمہ اینٹی کرپشن کے آفس میں جاکر اینٹی کرپشن کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے سائل محمد اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے ایک نئی زندگی اور نیا روزگار مل گیا ہے جس کا تمام کریڈیٹ محکمہ اینٹی کرپشن کو جاتا ہے۔