یوں محسوس ہوتا ہے تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن میں بیٹھی ہے،اشرف بھٹی

یوں محسوس ہوتا ہے تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن میں بیٹھی ہے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب تک کی حکومتی پالیسوں سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے تحریک انصاف کی حکومت ابھی بھی اپوزیشن میں ہی بیٹھی ہوئی ہے۔ وزراء کا مشورے دینے کا انداز مضحکہ خیز ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو ایسے وزیر رکھ لینے چاہیے جو کہ ہر وقت اُن کو بتائیں کہ اب آپ حکومت میں ہیں اورآپ نے ہی اب عملدرآمد کروانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح عمران خان کو اُن کی اہلیہ یاد کرواتی رہتی ہیں کہ کہ آپ وزیر اعظم ہیں اس طرح دیگر وزراء کو بھی ایک ایک آدمی کو مشیر رکھ لینا چاہیے جو ان کو بتائے کہ آپ حکومت میں ہیں اور آپ نے ہی عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ان کے لئے حکمرنی ایک کھیل تماشے کے سوا کچھ نہیں عوام کو ان کو گھر بھیجنے کی تیاری کرنی چاہیے کیونکہ تحریک انصاف نے عوام کے لئے کچھ نہیں کرنا اور نہ ہی ان کے پاس اہلیت ہے۔