ینگ ڈاکٹرز کا ہڑ تا ل ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقد م کر تے ہیں، شفیق ر ضا قادری
لاہور(پ ر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز کا ہڑ تا ل ختم کرنے کا خیرمقد م کر تے ہیں، کورونا وائر س کے باعث ڈاکٹرز کو ہڑ تال کی بجائے دکھی انسا نیت کی خدمت کرنی چاہیے۔حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطا لبا ت مان کر بڑے پن کا ثبو ت دیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہم مشکور ہیں ینگ ڈاکٹرز کی قیاد ت کے جنہو ں نے انجمن شہریان لاہور کے وفد سے ملا قا ت کے بعد حکومت سے کامیا ب مذاکرات کیے اور ہڑتا ل ختم کرنے کااعلان کیا۔ انجمن شہر یان لاہور ینگ ڈاکٹرزکے جا ئز مطا لبا ت کی منظور ی کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ینگ ڈاکٹر ز ملک اور قوم کا سرمایہ ہیں انہیں کسی محاذ پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہو ں نے کہاکہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا جیسی موذی بیماری سے فر نٹ لا ئن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو معیار ی حفا ظتی کٹس فراہم کرے، پوری پاکستانی قوم پیرامیڈیکل سٹا ف، ڈاکٹرزاور عوامی خدمت پر معمور نر سیں اور سکیورٹی اداروں کے جوانو ں کو سلام پیش کر تی ہے۔