رواں مالی سال، او جی ڈی سی ایل کو 83.644ارب روپے کا منافع ٍ

رواں مالی سال، او جی ڈی سی ایل کو 83.644ارب روپے کا منافع ٍ

  

اسلام آباد (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ(اوجی ڈی سی ایل) کو جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں 83.644 ارب روپے کا منافع حاصل ہواہے۔یہ بات کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان میں کہی گئی ہے۔اس عرصہ میں کمپنی کے مجموعی سیلز کاحجم 198.412 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جبکہ فی حصص آمدنی 19.45 روپے رہی۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 39.669 ارب روپے کی ادائیگی کی۔ 31 مارچ2020ء کو ختم ہونے والے سہ ماہی کے دوران کمپنی کو30.46 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو 28.55 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا،مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 7.08 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -