سی این جی سیکٹر کیلئے خصوصی گیس ٹیرف ریلیف پیکیج کا مطالبہ

سی این جی سیکٹر کیلئے خصوصی گیس ٹیرف ریلیف پیکیج کا مطالبہ

  

پشاور(این این آئی)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے حکومت سے کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ سی این جی سیکٹر کے لئے خصوصی گیس ٹیرف ریلیف پیکیج کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں فرق کو برقرار رکھنے کے لئے قدرتی گیس ٹیرف کے 780 فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی لائی جائے کیونکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سی این جی اسٹیشنز اور کاروبار کو چلانے مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی سیکٹرایک بڑی تعداد میں لوگوں کے روزگار کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے اگراس سیکٹر پر توجہ نہ دی گئی تو بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 17فیصد سیلز ٹیکس کو گیس کی قیمتوں کے تناسب سے چارج کیا جائے۔ سی این جی سیکٹر کو 4فیصد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور سی این جی کے لئے بجلی کے ٹیرف کو بھی جنرل انڈسٹریز کے ریف کے تحت چارج کیا جائے اور آئندہ ماہ گیس کے بلوں کو چار مختلف اقساط میں بغیر کسی سرچارج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے۔

تاکہ ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کی سی این جی انڈسٹری کو بند ہونے سے بچایا جاسکے اور پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کے ریٹ میں فرق کو برقرار رکھا جائے۔

مزید :

کامرس -