ٹیکس اکھٹا کرنے کیلئے نئے آئیڈیاز پر کام کرنا ہو گا: پاکستان ٹیکس فورم

    ٹیکس اکھٹا کرنے کیلئے نئے آئیڈیاز پر کام کرنا ہو گا: پاکستان ٹیکس فورم

  

لاہور(این این آئی) آئندہ مالی سال کا بجٹ حکومت کا امتحان ثابت ہوگا لیکن سوچ بچار اور مشاورت سے اسی بجٹ کو ترقی کا ٹول بھی بنایا جا سکتا ہے، ٹیکس اکٹھا کرنے والے وفاقی ادارے کی سمت درست ہو جائے تو حکومت کی 35سے40فیصد مشکلات کم ہو سکتی ہیں جو بہت بڑی شرح ہے،ٹیکس اکٹھے کرنے کیلئے فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کر نے کیلئے نئے آئیڈیاز پر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان ٹیکس فورم ذوالفقار خان نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے محدود وسائل کے باوجود بروقت اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے ملک میں انارکی کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی جو قابل ستائش ہے۔حکومت نے جس طرح بھی کیا ابتدائی مشکلات سے نمٹ لیا ہے لیکن اصل امتحان شروع ہونے والا ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی حکومت کیلئے امتحان ثابت ہوگا لیکن اگر سوچ بچار اور مشاورت سے اقدامات اٹھائے جائیں تو یہی بجٹ مشکلات سے باہر نکلنے اور ترقی کا ٹول بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن طویل ہوتا ہے تو ہماری مقامی انڈسٹری جو عید الفطر پر اربوں روپے کا کاروبار کرتی ہے وہ تباہ ہو جائے گی جس کے نتائج آنے والے کئی سالوں تک سامنے آتے رہیں گے۔

مزید :

کامرس -