سمندری خوراک کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ

سمندری خوراک کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) ملک سے سمندری خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 ء سے لیکر مارچ 2020ء تک سمندری خوراک کی برآمدات سے پاکستان کو317.307 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں سمندری خوراک کی برآمدت سے ملک کو293.895 ملین روپے کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مقداری لحاظ سے اسی مدت میں پاکستان سے ایک لاکھ،33 ہزار، 226 میٹرک ٹن سمندری خوراک کی برآمد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ملک سے ایک لاکھ 29 ہزار704 میٹرک ٹن سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران ملک سے اشیاء خوراک کی برآمدات میں مجموعی طورپر1.43 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، اسی مدت میں اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو3.396 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

مزید :

کامرس -