مردان،اسسٹنٹ کمشنر کا پیٹرول پمپس کا معائنہ

مردان،اسسٹنٹ کمشنر کا پیٹرول پمپس کا معائنہ

  

مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنت کمشنر مردان نور زلی خان کی چارسدہ اور نستہ روڈ پر پٹرول پمپوں اور قصائیوں کی دکانوں کا معائنہ۔ایڈیشنل اے سی نے پٹرول پمپوں پر پٹرول کا گیج اور سرکاری مقرر کردہ ریٹ اور قصائیوں کے پاس سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت کی چیکینگ کی جبکہ سرکاری مقرر کردہ ریٹ سے زائد پر پٹرول کی فروخت اور قصائیوں کے سرکاری نرخنامے سے تجاوز پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید یہ کہ ایڈیشنل اے سی نے گیج پورا رکھنے اور سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -