مردان،گراں فروشوں کیخلاف شکایات کا ؤنٹر کا قیام

  مردان،گراں فروشوں کیخلاف شکایات کا ؤنٹر کا قیام

  

مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے مصیبت کی اس گھڑی میں گران فروشوں کے خلاف مختلف بازاروں میں اپنا ایک شکایت کاؤنٹر بنایا ہے جس میں حلقہ پٹواریوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو کہ عام شہریوں کے درپیش مسائل اور شکایات درج کرتے ہیں اور جس پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فوری طور پر ایکشن لے کر شکایات کا بر وقت ازالہ کر دیتی ہیں کیونکہ عوام کو ان کی شکایات کے ازالے کی سہولت انکی دہلیز پر فراھم کرنا تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہو ئے ریوینو سٹاف بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -