اندرون شہر منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

  اندرون شہر منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لاک ڈاؤن کے دوران ہوم ڈیلیوری سروس کے ذریعے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان گاڑی کے ذریعے منشیات ضلع خیبر سے پشاور سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے 4 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے ایس پی صدرڈویژن عبدالسلام خالد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کسی بھی وقت منشیات سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او بڈھ بیر بلال حسین نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرکار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے 4 کلوگرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے دو ملزمان اصل جان ولد خیال من شاہ اور سید احمد شاہ ولد لعل من شاہ ساکنان قمبر خیل باڑہ کو گرفتار کرلیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اندرون شہر اپنے مخصوص گاہک کو گھروں پر منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -