سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،3 ملزمان گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کی خاطر کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے، گزشتہ شب تھانہ آغامیر جانی شاہ کی حدود میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات در ج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران گزشتہ روز ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے 3 ملزمان عمرگل، عرب گل پسران معروف گل سکنہ دیر کالونی اور افغان باشندے اسماعیل ولد کو محمد خطاب کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اشتہاری ملزم داؤر خان ولد نواس خان کے خلاف بھی کارروائی کی ہے جس کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک عدد کلاشنکوف اور تین عدد پستول، 6 کلوگرام سے زائد ہیروئن، دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے